نیا قرض ،نئی شرائط ،آئی ایم ایف نے پاکستان کو تجاویز تھما دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آئی ایم ایف نے نیا قرضہ دینے کے لیے پاکستان کو نئی تجاویز پیش کردیں۔
آئی ایم ایف کا 15 مئی کو آنے والا وفد پاکستان کے لیے 6 سے 8 ارب ڈالر کے نئے بیل آؤٹ پیکج کے اہم نکات طے کرے گا تاہم اس سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئی تجاویز پیش کردی ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس لگانے، بجلی گیس مزید مہنگی کرنے، پنشنرز پر ٹیکس لگانے اور خسارے کے شکار ہر سرکاری ادارے کو فروخت کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف بی آر پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے تیار ہے اور ایک لاکھ سے کم پنشن والوں سے ٹیکس لینے یا تمام پنشنرز پر 10 فیصد ٹیکس لگانے جیسی تجاویز پر غور شروع کررہا ہے جب کہ اس سلسلے میں حکومت بھی متحرک ہوگئی ہے۔
ضرورپڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری کیلئے درخواستوں میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ
آئی ایم ایف مشن کی آمد سے پہلے بجٹ اہداف طے کرنے، بجٹ اسٹریٹجی پیپر کابینہ سے منظور کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزارتوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔وزارت خزانہ نے بجٹ بنانے کا کام بھی شروع کردیا، قرض ادائیگی، دفاعی بجٹ اور ٹیکس وصولیوں سمیت دیگر اہداف طے ہونے پر آئی ایم ایف سے شیئر ہوں گے۔