پی سی بی میں پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی

May 03, 2024 | 10:57:AM

(وسیم احمد)پاکستان کرکٹ بورڈ میں پاکستان سپر لیگ کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق نائلہ بھٹی نے ذاتی مصروفیت کے باعث استعفیٰ دیا،نائلہ بھٹی پی سی بی میں کافی عرصہ سے کام کر رہی تھیں۔
نائلہ بھٹی نے نجم سیٹھی ،ذکاء اشرف کے دور میں پی ایس ایل کیلئے کام کا آغاز کیا تھا، ان سے چند گھنٹے قبل ڈائریکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر اور وزیراعظم کا صحافیوں کو پیغام،دل جیت لئے

 یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی ہوگئے تھے جن کا استعفیٰ پی سی بی نے منظور بھی کر لیا تھا۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں