سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہم اداروں کو ضم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےماتحت 4مختلف اداروں کوضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکس بک بورڈ،پنجاب ایجوکیشن کمیشن کوضم کردیا جائےگا۔ قائداعظم اکیڈمی فارایجوکیشن ڈویلپمنٹ کو ایک ادارےمیں ضم کیاجائے گا جبکہ نصاب بنانے کا ادارہ بھی ضم کردیا جائے گا۔
4 اداروں کو ضم کرنے کے بعدواحد ادارے کی سربراہ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب محکمے کے وائس چیئرمین ہوں گے۔ پرائیویٹ اداروں کے پروفیسرز اور ماہرین تعلیم کو بھی محکمے میں شامل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی سی بی میں پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی
ذرائع کے مطابق کتاب بنانے والا پہلے اُستاد سے مشاورت کرے گا، امتحان بنانے والا، چیک کرنے والا بھی اساتذہ اور طلبا کو نظر میں رکھے گا۔
یاد رہے کہ رواں سال جون میں بجٹ سے پہلے ایک ادارہ تشکیل دیئے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔