انگلش کرکٹر جوش بیکر 20 سال کی عمر میں چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے سپنر جوش بیکر 20 سال کی عمر میں چل بسے، اُن کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔
انگلش کاؤنٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسووسٹرشائر کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو ایشلے جائلز کا کہنا ہے کہ جوش بیکر کی وفات ہم سب کو افسردہ کرگئی ہے۔ جوش بیکر نے اپنے آخری میچ میں سمرسٹ کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Worcestershire County Cricket Club is heartbroken to announce the untimely passing of Josh Baker, who was aged only 20 years old.
— Worcestershire CCC (@WorcsCCC) May 2, 2024
The love and prayers of everyone at the Club go out to Josh’s family and friends at this time.
➡️ https://t.co/p5C9G0apV0 pic.twitter.com/DNNOnG4Gy7
واضح رہے کہ جوش بیکر نے 2021 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے تمام فارمیٹس میں 47 میچ کھیلے اور 70 وکٹیں حاصل کیں، اُن کی وفات پر پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
ووسٹرشائر کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی اسپنر اُسامہ میر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’ایکس‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ جوش بیکر کی وفات سے دکھ ہوا اور شدید دھچکا لگا، وہ ایک اچھا انسان اور شاندار کرکٹر تھا۔
So sad and upset to hear the news of Josh’s passing. He was one of the nicest people you could meet. And a brilliant cricketer. Really devastated to hear this news???? https://t.co/0ZN7jDqYDB
— Usama Mir (@iamusamamir) May 2, 2024
سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان جوش بیکر کی موت کے بارے میں سن کر مجھے بہت دکھ ہوا، اس مشکل وقت میں ان کے خاندان اور ووسٹرشائر کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں، اُن کی یادیں ہمیشہ سکون اور حوصلے کا ذریعہ بنیں گی۔
"I'm deeply saddened to hear about the loss of young Josh baker. My heartfelt condolences go out to his family and @WorcsCCC during this difficult time. May his memory be a source of comfort and strength." https://t.co/TmABzX1fof
— Umar Gul (@mdk_gul) May 2, 2024
سابق پاکستانی کپتان اظہر علی نے لکھا کہ ’’اس چونکا دینے والی خبر کو سن کر بہت دکھ ہوا، جوش ایک شاندار لڑکا تھا، اس کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی۔
Really sad to hear this shocking news. Josh was a wonderful and bright boy always had a smile on his face. https://t.co/Qam1jcCouJ
— Azhar Ali (@AzharAli_) May 2, 2024
مزید پڑھیں: کم بلڈ پریشر والے لوگ ورزش کرتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں
حالیہ دنوں میں یارکشائر کاؤنٹی کی قیادت کرنے والے پاکستانی بلے باز شان مسعود نے لکھا کہ جوش بیکر کی وفات کی خبر سن کر بہت صدمہ پہنچا۔