انگلش کرکٹر جوش بیکر 20 سال کی عمر میں چل بسے

May 03, 2024 | 12:12:PM

(ویب ڈیسک)  انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے سپنر جوش بیکر 20 سال کی عمر  میں چل بسے، اُن کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

انگلش کاؤنٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسووسٹرشائر کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو ایشلے جائلز  کا کہنا ہے کہ جوش بیکر کی وفات ہم سب کو افسردہ کرگئی ہے۔ جوش بیکر نے اپنے آخری میچ میں سمرسٹ کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ جوش بیکر نے 2021 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے تمام فارمیٹس میں 47 میچ کھیلے اور 70 وکٹیں حاصل کیں، اُن کی وفات پر پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

ووسٹرشائر کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی اسپنر اُسامہ میر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’ایکس‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ جوش بیکر کی وفات سے دکھ ہوا اور شدید دھچکا لگا، وہ ایک اچھا انسان اور شاندار کرکٹر تھا۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان جوش بیکر کی موت کے بارے میں سن کر مجھے بہت دکھ ہوا، اس مشکل وقت میں ان کے خاندان اور ووسٹرشائر کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں، اُن کی یادیں ہمیشہ سکون اور حوصلے کا ذریعہ بنیں گی۔

سابق پاکستانی کپتان اظہر علی نے لکھا کہ ’’اس چونکا دینے والی خبر کو سن کر بہت دکھ ہوا، جوش ایک شاندار لڑکا تھا، اس کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی۔

مزید پڑھیں:  کم بلڈ پریشر والے لوگ ورزش کرتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں

حالیہ دنوں میں یارکشائر کاؤنٹی کی قیادت کرنے والے پاکستانی بلے باز شان مسعود نے لکھا کہ جوش بیکر کی وفات کی خبر سن کر بہت صدمہ پہنچا۔

مزیدخبریں