کیا کھویا کیا پایا؟ ماہرہ خان گہری سوچ میں ڈوب گئیں 

May 03, 2024 | 12:45:PM
کیا کھویا, کیا پایا, ماہرہ خان, ٹویٹ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنی زندگی میں ملنے والی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے لگیں کہ آخر زندگی میں انہوں نے  کیا کھویا ہے اور کیا پایا ؟

ماہرہ خان نے "ایکس"  پر ایک معنی خیز پوسٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ زندگی کے اس مرحلے میں ہیں کہ اب جائزہ لینے لگ گئی ہیں کہ آخر انہوں نے زندگی میں کیا کھویا ہے اور کیا پایا ہے؟ انہوں نے اسی پیغام میں مداحوں سے بھی رائے مانگی کہ کیا انہوں نے بھی اپنی غلطیوں اور کامیابیوں کا احتساب کیا ہے۔

ماہرہ کی جانب سے رائے مانگنے پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے جاری ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’جو کھایا نہ وہ ساتھ لائے تھے اور نہ ہی جو پایا وہ ساتھ لے کر جائیں گے‘۔وہی دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں بھی اس کے بارے میں سوچتے رہے ہیں، زندگی پیچیدہ ہے، لوگ پیچیدہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر اور کالے کرتوت

صارفین ماہرہ خان کی طویل مدت بعد ایکس پر واپسی پر خوش دکھائی دے رہے ہیں اور ان سے حال احوال پوچھ رہے ہیں۔خیال رہے کہ شادی کے بعد سے ماہرہ خان سوشل میڈیا پر غیر متحرک ہیں، وہ کم و بیش ہی کوئی  پوسٹ شیئر کرتی ہیں۔ ماہرہ خان نے گزشتہ برس اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے دبئی میں منعقد ہونے والے" دی ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن" کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا  ہے۔