وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

May 03, 2024 | 15:02:PM
وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

 وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ کے دوران 6 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا اور فروری 2024 ء کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے گندم کی درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمے داروں کے تعین کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو 4 روز میں تحقیقات کرنےکا حکم دیا۔

کمیٹی گندم کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باوجود درآمد جاری رکھنے کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔