پیپلزپارٹی کا سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے،سردار سلیم حیدر کا بطور گورنر پنجاب آج رات نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے، دوسری جانب سے فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان1970میں ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے گاﺅں ڈھرنال میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم بورڈنگ سکول تلہ گنگ اور میٹرک راولپنڈی سر سیداسکول سے کیا،سردار سلیم حیدر خان نے ایف اے اور بی اے گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاﺅن سے کیا،سردار سلیم حیدر خان نے کالج کے زمانے سے ہی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔
2008 کے الیکشن میں سردارسلیم حیدر خان ضلع اٹک کے حلقہ 59 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، سردار سلیم حیدر خان وزیر مملکت برائے دفاعی پیدوار بنے۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے، پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا لگانے کا امکان ہے،فیصل کریم کنڈی 2008 میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مرغی کا گوشت پھر مہنگا ہوگیا