پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے استعفیٰ دیدیا 

May 03, 2024 | 19:06:PM
پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے استعفیٰ دیدیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نارتھ پنجاب کے صدر سیمابیہ طاہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے رہنما حماد اظہر نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سیمابیہ طاہر  نے نارتھ پنجاب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ  دیا ہے،اپنے سوشل میڈیا ایکس کے اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام میں حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سیمابیہ طاہر نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے تاہم وہ پارٹی کی کمٹڈ ورکرز ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ چئیرمین  پی ٹی آئی عمران خان کی خصوصی ہدایت پر  سابق صوبائی وزیر ملک تیمور مسعود کو سیمابیہ طاہر کی جگہ تحریک انصاف نارتھ پنجاب کا صدر مقرر کردیا گیا ،ملک تیمور مسعور کو نارتھ پنجاب کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: عدت میں نکاح، بشریٰ بی بی کے حق میں بیٹیوں نے گواہی دیدی