آندھی، طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان ، کشمیر ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ صبح (ہفتہ کے روز) اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک ، بنوں، کوہاٹ،کرم،خیبر ،باجوڑ، چترال، سوات، دیر ،کوہستان ، مالاکنڈ،شانگلہ، بونیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،صوابی،نوشہرہ اور پشاورمیں چند مقا مات پر آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’آئی کیوب قمر‘ اصل رشکِ قمر ، جلنے والے کا منہ کالا
صوبہ پنجاب کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری،گلیات ، راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال، میانوالی،بھکر،منڈی بہاؤالدین،لاہور اور گوجرانوالہ میں آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا، تا ہم بالائی سندھ میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے قوی امکانات ہیں۔