(24نیوز) حکومت کی بہتر حکمت عملی کے باعث کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا گیا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 11افراد جاں بحق ہوگئے۔ 561نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.27فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں43ہزار914افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے، 561مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ہسپتالوں میں داخل 1ہزار313مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل میں کیا کریں گے؟؟بابراعظم نے اپنے عزائم ظاہر کردیئے