’’ایسا پہلی بار ہوا ہے ‘‘۔۔محمد رضوان کا نیا ریکارڈ

Nov 03, 2021 | 08:43:AM
پاکستانی، وکٹ کیپر،محمد رضوان
کیپشن: پاکستانی وکٹ کیپرمحمد رضوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانیوالےٹی 20ورلڈ کپ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بہترین سکور کرتے ہوئے بڑے ریکارڈ بنائے ہیں، لیکن اس کے علاوہ بھی متعدد دیگر ریکارڈ جنم لے رہے ہیں، محمد رضوان نے ایک نیا کھاتہ کھولا ہے اور  ٹی ٹوینٹی میں پہلی مرتبہ ایک میڈن اوور  کھیلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نمیبیا کے خلاف کھیلے جانیوالے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے تاہم ابتدا میں پاکستانی بلے بازوں کو کھیلنے میں مشکلات پیش آ ئیں ،پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو روبن ٹرمپیل مین نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پہلا اوور میڈن کرایا ، محمد رضوان ٹی20 کرکٹ میں پہلی مرتبہ 6 گیندیں کھیلنے کے بعد کوئی بھی رنز بنانے میں ناکام رہے۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پہلی بار میڈن اوور کھیلا ہے۔نمیبیا کے بالر روبن ٹرومپلمین نے محمد رضوان کو 6 گیندوں پر ایک بھی رنز نہ بنانے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے مان لیا دبئی وکٹ مشکل تھی اور شروع میں سمجھ نہیں آئی