سیف علی خان نے اپنے بیٹے کو رائفل پکڑا دی۔۔ کیوں۔۔؟

Nov 03, 2021 | 09:16:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان نے اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کو  نشانہ بازی (شوٹنگ) سکھانے شروع کردی۔ بیٹے کے ساتھ شئیر کی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  اداکار سیف اور اور انکی اہلیہ کرینہ ان دنوں اپنے بیٹوں تیمور اور جیہ کے ساتھ راجستھان میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ ادکارسیف علی خان  اپنے بیٹے تیمور علی خان  کو رائفل سے نشانے بازی سکھانے میں مصروف ہیں۔سوشل میڈیا پر  فلمی گلی کی جانس سے شئیر کی گئی تصاویر میں سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے4سالہ تیمور علی خان کو والد کے ہمراہ رائفل تھامے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ایسا پہلی بار ہوا ہے ‘‘۔۔محمد رضوان کا نیا ریکارڈ

مزیدخبریں