ڈپٹی ڈائریکٹر کے قتل میں ملوث خاتون گرفتار

Nov 03, 2021 | 09:33:AM
ڈپٹی ڈائریکٹر کے قتل میں ملوث خاتون گرفتار
کیپشن: خاتون گرفتار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) چندروز قبل قتل ہونے والے کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائیریکٹر کے قتل میں ملوث عروسہ تسلیم نامی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں 25 اکتوبر کو قتل ہونے والے کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الاسلام کے کیس میں پولیس نے خاتون ملزمہ عروسہ تسلیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ عروسہ مصباح الاسلام قتل کیس میں پہلے سے گرفتار ملزم عمیر نہاد احمد خان عرف میجر عمیر کی بیوی ہے۔

یاد رہے کہ اورنگی ٹاؤن میں جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی تھی جس کے چہرے پر دو گولیاں ماری گئی تھیں، بعد ازاں مقتول کی شناخت ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی مصباح الاسلام کے نام سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:    ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج ایک دوسرے کی وکالت میں مصروف ہیں۔ شہباز گل