انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر پٹ گیا، کیا قیمت ہو گئی؟؟؟جانیے

Nov 03, 2021 | 10:13:AM

  (24نیوز)انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 170 روپے کی اہم سطح سے بھی نیچے آگیا ۔ ڈالر 170.54 سے کم ہوکر 169.97روپے کا ہوگا۔26 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 175.27 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور دیگر کرنسیاں سستی ہوگئیں ۔اوپن  مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستاہوکر 171.20 روپے کا ہوگیا۔ یورو 1.10 روپے سستاہوکر 196.90 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاونڈ 1.50 روپے سستا ہوکر233 روپے کا ہوگیا جبکہ  امارتی درہم 25 پیسےم ہنگاہوکر 48.15 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 30 پیسے کمی سے 45.10 روپے کا ہوگیاجبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ڈالر کی قدر میں 74 پیسے کمی ہوئی تھی کراچی مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے 80 پیسے پر آ کر فروخت ہونے لگا تھا ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو ملنے والے پیکج کے بعد ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ہے ۔

جبکہ یہ بھی پڑھیں:    خاتون کی کار سےبھاری مقدار میں منشیات برآمد

مزیدخبریں