فیس بک کا اہم فیچر ختم کر نے کا اعلان ۔۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) خدشات کے پیش نظر فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیچر کے خاتمے کے بعد فیس بک لگ بھگ ایک ارب صارفین کا اسکین ڈیٹا ختم کر رہا ہے۔چہرے کی شناخت کے معاملے پر فیس بک طویل عرصے سے تنقید کا شکار تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فیس بک کی جانب سے یہ انتہائی اقدام حساس دستاویزات لیک ہونے کے بعد کیا گیا ہے،خیال رہے بند کیئے گئے فیچر سے صارفین کی تصاویر میں نظر آنے والے افراد کی شناخت خود بخود ممکن تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔انضمام کی بھارت کے بارے میں بڑی پیشگوئی