اہم حکومتی اعلان۔۔۔ کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ۔۔خوراک ذخیرہ کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی حکومت نے ایک اہم اعلان میں عوام سے کہا ہے کہ وہ گھروں میں زیادہ سے زیادہ مقدار میں خوراک ذخیرہ کریں۔ تاہم حکومت کی طرف سے اس اقدام کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔
العریبہ کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ چینی حکومت کا یہ اقدام خوراک کی بڑھتی قلت کا نتیجہ ہے یا کرونا وائرس کے پھیلنے کےنئے خطرے کے باعث نقل و حمل میں خلل کے خدشے کا نتیجہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک اعلان شائع کیا جس میں چینی خاندانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ روزمرہ کی ضروریات اور ہنگامی ضرورت کی اشیا کی ایک خاص مقدار کا ذخیرہ کریں۔وزارت تجارت نے مختلف مقامی حکام سے زرعی پیداوار، زرعی پیداوار کی ترسیل اور سپلائی میں سہولت فراہم کرنے، گوشت اور سبزیوں کے ذخیرے کی نگرانی اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔2020 کے اوائل میں ملک کے کئی حصوں میں کرونا وائرس پھیلنے کے عروج پر قرنطینہ کی وجہ سے سپلائی چین میں خلل پڑا تھا اور بہت سی شاہراہیں بند کر دی گئی تھیں۔ ویب رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں ونٹر اولمپکس کے قریب آنے کے ساتھ حکومت کو وبا کی ایک نئی لہرکے پھیلنے کا خدشہ ہے اور ملک کے شمال میں وبا پھیلنے کے بعد حالیہ ہفتوں میں اس نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ چین میں پیر کو کرونا کے 92 کیسز ریکارڈ کئے جانے کے بعدمنگل کو صرف 71 نئے کیسز کا اعلان کیا گیا۔ ستمبر کے وسط کے بعد سے یہ چین میں روزانہ متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: