بھارت کیخلاف میچ۔۔ افغان ٹیم میں بڑی تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان ٹیم نے بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے ریٹائر ہونے والے اصغر افغان کی جگہ لیفٹ آرم سپنر کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کیخلاف میچ میں شکست کے بعد افغان بیٹسمین اصغر افغان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا اور انہوں نے نمیبیا کیخلاف آخری میچ کھیلا۔اب افغانستان کا اگلا میچ بدھ 3 نومبر کو بھارت کیخلاف ہے۔
افغانستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں دوسرے نمبر پر ہے اور اگر اس نے بھارت کو شکست دے دی تو سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
شرف الدین اشرف بھارت کیخلاف میچ کیلئے سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے البتہ اگر مجیب الرحمان فٹ نہ ہوئے تو ہی ان کے کھیلنے کا چانس بن سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا