آریان خان کی دوست سے بات چیت پر  پابندی۔۔ بڑی وجہ سامنے آ گئی

Nov 03, 2021 | 13:43:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل سے رہائی ملنے کے بعدانکے دوست ارباز مرچنٹ سے کسی بھی قسم کا کوئی رابطہ کرنے کی اجازت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں رہا ہونے والے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ کو حال ہی میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ تاہم ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ضمانت کی شرائط کے مطابق ایک دوسرے سے بات چیت نہ کریں اور اس حوالے سے ارباز کے والد اسلم مرچنٹ نے کہا ہے کہ اگرچہ یہ ان کے بیٹے کے لئے مشکل ہے لیکن وہ خود کو یا آریان کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباز کے والد اسلم نے کہا کہ ’ضمانت کی شرائط کے مطابق آریان خان اور ارباز کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں ہے اور دونوں اپنی بہتری کے لئے شرط پر عمل پیرا ہیں کیونکہ دونوں دوبارہ اُس جہنم میں نہیں جانا چاہتے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ارباز، آریان کا بہترین دوست ہے اور کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کرے گا جس سے آریان کو کسی قسم کی پریشانی ہو۔ لہٰذا وہ ایک دوسرے سے دور رہیں گے۔‘

یاد رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)  نے ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا تھا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ۔۔ افغان ٹیم میں بڑی تبدیلی
 
 

مزیدخبریں