پاکستانی ٹیم اپنے تیز ترین ٹریک پر ہے: سنجے منجریکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کی ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت اپنے تیز ترین ٹریک پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنجے منجریکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اور کپتان بابراعظم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کی نمیبیا کے خلاف فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کی غیر معمولی مستقل مزاجی کو دیکھ کر حیران ہوں گے۔
واضح رہے سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اس وقت اپنے تیز ترین ٹریک پر ہے، اس نے نہ صرف بھارت کے خلاف بلکہ مسلسل مضبوط طریقے سے اپنے ٹارگٹ حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی جب کہ اسپنرز نے بہت زیادہ وکٹیں لیں اور بہت اسمارٹ بولنگ کی۔
سنجے منجریکر نے شاہین آفریدی کو ایونٹ کا بہترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بولنگ زبردست نظر آرہی ہے، عماد وسیم اور شاداب باصلاحیت اسپنرز ہیں، انہیں پتا ہےکہ بال کو کس جگہ ڈالنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: کوچ کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق