رائیونڈ ۔عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔ انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز کل بعد از عصر ہو گا، ضلعی انتظامیہ اور تبلیغی جماعت کے منتظمین نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی تبلیغی اجتماع رواں سال دو مراحل میں ہوگا، مجلس شوریٰ کے فیصلے کے مطابق پہلے مرحلے کا آغاز جمعرات کو ہوگا اور اختتامی دعا اتوار کی صبح ہو گی، اسی طرح دوسرے مرحلے کا آغاز گیارہ نومبر جبکہ اختتامی دعا اتوار کے روز کروائی جائے گی، تبلیغی اجتماع میں رواں سال سولہ لاکھ افراد شرکت کر سکیں گے، اجتماع میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کے علماء کرام شریک ہوں گے۔
گزشتہ سال کورونا وباء کی وجہ سے تبلیغی اجتماع کو محدود کیا گیا تھا تاہم رواں سال معمول کے مطابق دو مراحل میں اجتماع ہوگا جبکہ امسال ڈینگی سے بچاؤ کیلئے پنڈال میں سپرے بھی کروایا گیا ہے۔ انتظامیہ نے موٹر سائیکلوں کیساتھ ساتھ چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی علیحدہ علیحدہ پارکنگ اسٹینڈ قائم کیے ہیں جبکہ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک روانی کیلئے اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اللہ تمہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ بختاور بھٹو نے اپنےبیٹے کی تصویر شئیر کردی