کابل دھماکے۔۔جاں بحق ہونیوالوں میں اہم طالبان کمانڈر بھی شامل

Nov 03, 2021 | 17:30:PM
کابل ، دھماکے
کیپشن: کابل دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جارہاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افغان دارالحکومت کابل میں دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں میں طالبان کے اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طالبان کے اعلیٰ کمانڈر حمد اللہ مخلص بھی کابل دھماکوں میں چل بسے ۔طالبان کمانڈر حمد اللہ مخلص ہسپتال میں حملے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے اور دہشت گردوں سے لڑائی کے دوران چل بسے۔حمد اللہ مخلص حقانی نیٹ کے رکن اور بدری اسپیشل فورسز کے آفیسر تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اسپتال کے قریب دو دھماکے ہوئے ۔ دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 50 سے زائدزخمی ہو گئے تھے۔دھماکے ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران 20 کروڑ مالیت کا نایاب ہیرا مل گیا