(24نیوز)ہندوانتہاپسندوں کی طرف سے ویرات کوہلی کو دھمکیاں ملنے پر وقار ذکا نے انہیں بھی پاکستان آنے کا مشورہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کے بعدہندوانتہا پسندوں نے سارا ملبہ مسلمان بولر محمد شامی پر ڈال دیا ۔ایسے میں بہت سے کرکٹرز نے محمد شامی کی حمایت کی ۔ویرات کوہلی بھی محمد شامی کی حمایت میں آئے تو ہندوانتہاپسندوں نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو دس ماہ کی بیٹی سے ریپ دھمکیاں دے دیں۔
ہندوانتہاپسندوں کی طرف سے دھمکیوں کے بعد وقار ذکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ہمدردی کا اظہارکیا ۔
انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ویرات کوہلی کی بیٹی سے متعلق ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ بہت سے بھارتی اپنے سپر سٹارز کے لیے نفرت انگیز سوچ رکھتے ہیں۔
’ویرات پاکستان آجائیں‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے وقار ذکا نے کہا کہ پاکستان آپ کے ساتھ ہے، آپ کی بیٹی پاکستان کی عزت ہے، ہم اپنے سپر اسٹارز کی فیملیز کو بےعزت نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ وقار ذکا نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر انہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ وقار ذکا کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت جو کچھ آپ کی فیملی کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب فضول ہے اور میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پٹرول سستا، مزید مہنگا کرنا ہوگا: وزیراعظم