(ویب ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے بھی آخر کا ر پہلی کا میابی حاصل کرلی ۔بھارت نے افغانستان کو 66رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے 33ویں میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیتا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 2وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20اوورز میں ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ سکور 210رنز بنایا۔ روہت شرما 75اور کے ایل راہول 69رنز بناکر نمایاں رہے۔ ہاردیک پانڈیا اور رشبھ پنت نے ناقابل شکست 35اور27رنز بنائے،افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور کریم جنت نے 1،1وکٹ حاصل کی۔
افغانستان کی ٹیم 211رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنا سکی ۔افغانستان کےبلے باز کریم جنت 42رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔محمد نبی 35رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رحمان اللہ گرباز 19اور گلبدین نائب نے 18رنز بنائے ۔حضرت اللہ زازئی 18اور شرف الدین اشرف صرف دو رنز بنا سکے ۔
بھارت کی طرف سے محمد شامی 3اور ایشوین نے دوکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جسپریت بھمرا اور جدیجہ کے حصے میں صرف ایک ایک وکٹ آئی ۔ روہت شرماکو اچھی پرفارمنس دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔
واضح رہے کہ یہ ہندوستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی ہے ۔اس سے قبل بھارت پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کھا چکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:وقار ذکا کی ویرات کوہلی کو بڑی پیشکش