وزیراعظم کا پیکیج سوائے مذاق کے کچھ نہیں:بلاول بھٹو کا عمران خان کی تقریر پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں ہے کہ وزیراعظم کا پیکیج سوائے مذاق کے اور کچھ نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد رعایت سے صرف چھ ماہ کیلئے کچھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ گزشتہ تین سالوں میں گھی 108 فیصد، آٹا 50 فیصد اور گیس کی قیمتوں میں 300 فیصد کا اضافہ ہوا، تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا سامنا کرنے والی 20 کروڑ کی آبادی کیلئے 30 فیصد رعایت بہت کم اور کافی تاخیر سے ہے۔
PM package is nothing but a joke. PM claims few families will benefit from 30%discount for only 6months on Ghee, Flour & lentils. In 3yrs Ghee increased 108%, Flour 50% & Gas 300%. 30% is too little, too late for 200 million ppl facing historic inflation, poverty & unemployment. pic.twitter.com/IZ8Ibp80n7
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 3, 2021
یہ بھی پڑھیں: موبائل سم خریدنے سے پہلے یہ خبر لازمی دیکھ لیں !!کہیں دیر نہ ہو جائے!