نیوزی لینڈ کے کرکٹر ایش سوڈھی کی پنجابی زبان میں کمنٹری،آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

Nov 03, 2021 | 23:25:PM

(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے دائیں ہاتھ کے لیگ سپنر ایش سوڈھی کی پنجابی زبان میں کمنٹری کی ویڈیو آئی سی سی نے جاری کردی۔
واضح رہے کہ ایش سوڈھی بھارتی شہرلدھیانہ میں پیدا ہوئے اور وہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔نیوزی لینڈ 3 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کر کے 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں تیسرے نمبر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی زخمی کرکٹر بسمہ امجد کا علاج نہیں کرا سکتا تو ۔۔۔بابراعظم کے والد کی بورڈ کو بڑی آفر

مزیدخبریں