بھارت  افغان میچ فکسڈ ۔۔ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈبن گیا 

Nov 03, 2021 | 23:55:PM

(ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور افغانستان کےدرمیان میچ فکسڈ تھا ۔۔ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور افغانستان کےدرمیان کھیلے گئے میچ پرسوالات اٹھادیئے ۔سوشل میڈیا صارفین بھارت اور افغانستان کے میچ کو فکسڈ قرار دے رہے ہیں۔ ٹویٹر صارفین نے افغان ٹیم کو ناقص کارکردگی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ٹویٹر صارفین نے کہا کہ افغان ٹیم کی ناقص کارکردگی سے میچ فکسنگ عیاں ہوگئی۔

صارفین کا کہناتھا  کہ افغان ٹیم جان بوجھ کر خراب کھیل رہی ہے۔اس حوالے ٹویٹر پر فکسڈ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

   واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں افغانستان اور بھارت کے مابین گروپ 2 کا اہم میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 211رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جس کو افغان ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ دی بھارتی اوپنرز نے آتے ہی افغان بولروں کی خوب دھلائی کی جس کے بعد ٹویٹر صارفین نے سوالات اٹھانا شروع کردیئے ۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹوئٹ کئے جارہے ہیں جن میں افغان فیلڈرز کی جانب سے مس فیلڈ کی ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جبکہ ٹاس کے حوالے سے بھی ٹوئٹ کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور نیوزی لینڈسے عبرتناک شکست: روی شاستری کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

مزیدخبریں