(24 نیوز)انرجی سیکٹر کی سب سے بااثرتیل و گیس کی نمائش، ابوظبی انٹرنیشنل پٹرولیم ایگزی بیشن اور کانفرنس متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اور وزارت توانائی کے تعاون سے پی ایس او، پارکو، او جی ڈی سی ایل اور پیپکو سمیت پاکستان کی مختلف معروف کمپنیاں اس ایونٹ میں شریک ہیں۔
ابوظبی نیشنل ایگزی بیشن سینٹر میں قائم پاکستان پویلین میں پاکستان کے شعبہ توانائی کو نمایاں کیا گیا ہے۔ قومی اور بین الاقوامی آئل اینڈ گیس کمیونٹی کیلئے پاکستانی پویلین بھرپورتوجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اس اہم کانفرنس میں شریک کمپنیوں کو یہ آگاہی دی جارہی ہے کہ پاکستان انرجی سیکٹر میں ترقی کے مراحل طے کررہا ہے اورسرمایہ کاری کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ آئل اینڈ گیس سیکٹر سے تعلق رکھنے والی تمام کمپنیاں اس نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔امید کی جارہی ہے کہ اس نمائش میں مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جوعالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
چار روزہ بین الاقوامی ایونٹ میں وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک اور مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مذکورہ کمپنیوں کے سی ای اوز اوراعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ آج تک جاری رہنے والی ابوظبی انٹرنیشنل پٹرولیم نمائش اور کانفرنس میں شرکت کا مقصد پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینا اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کرکےبلوچستان مچھ جیل کی مرچی وارڈمیں رکھوں گا:رانا ثنا اللہ