پاکپتن: تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکپتن میں 3 بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا مقدمہ تھانہ ملکہ ہانس میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کی جانب سے مذکورہ تھانے میں 7 افراد کے خلاف مقدمہ مقتولین کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکپتن کے علاقے جمال کوٹ میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 3 بھائیوں کوقتل کر دیا تھا۔
مقتولین عدالت میں پیشی کے لیے چک 72 ڈی سے موٹر سائیکل پر پاکپتن آ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: حیدر آباد، 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم انجام کو پہنچ گیا
2016ء میں ملزم فیض کے بیٹے ایوب کے قتل کے کیس میں مذکورہ تینوں مقتولین بری ہوئے تھے۔
دوسر ی جانب وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکپتن کے تھانہ ملکہ ہانس کی حدود میں 3 بھائیوں کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کی تھی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے حکم دیا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔