(24نیوز) ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ کرپشن میں لتھڑے افراد نے پاکستان پر حکومت قائم کر رکھی ہے۔
لانگ مارچ سے متعلق جاری کئے گئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ہر جماعت قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہی ہے۔
مسرت جمشید چیمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ قومی بیانیہ ہے، قوم غلامی سے مکمل نجات اور حقیقی آزادی چاہتی ہے۔