اسلام آباد میں ڈینگی متاثرہ مزید 2 افراد موت کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے جان بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی۔
وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 ہزار 8 سو 96 ہوچکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 24 جبکہ شہری علاقوں میں 34 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈی ایچ او کے مطابق پمز اسپتال میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 34 مریض لائے گئے جبکہ پولی کلینک اسپتال میں 2 مریض داخل کیے گئے۔
اس کے علاوہ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔