انٹرنیٹ صارفین کو ایک بار پھرمشکلات کاسامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )عالمی سب میرین کیبل نظام میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کومشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام کا کہنا ہے مصرمیں عالمی سب میرین کیبل میں دوکٹ لگ گئے ہیں۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پاکستان عالمی کنسورشیم کیساتھ ملکرکام کررہا ہے، چندگھنٹوں میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی سب میرین کیبل نظام کی بحالی تک انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل روٹس پر ڈال دیا گیا ہے۔