موسم سرما کی پہلی بارش کب ہوگی ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Nov 03, 2022 | 12:08:PM
موسم
کیپشن: موسم سرما کی پہلی بارش کب ہوگی?محکمہ موسمیات نے بتا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  ملک کے مختلف صوبو ں میں سرد اور خشک رہنے  کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے  بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک رہے گا،اسلام آباد میں  موسم خشک  رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں  سرد رہے  گا،  چترال اور گرد ونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق،پنجاب کے  میدانی علاقوں  میں موسم خشک رہے گا،بلوچستان کے  بیشتر   اضلاع میں موسم  خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں   بلوچستان کے شمالی علاقوں   میں موسم سرد رہے گا ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم  خشک رہے گا،  کشمیر اور گلگت بلتستان  میں   موسم سرد اورمطلع  جزوی ابر آلود رہنے   کا امکان ہے ، 7 نومبر کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک، چکوال ، مری ،جہلم ، سیالکوٹ ، نارووال ،  میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،مغربی ہواوں کا سلسلہ 4 نومبر سے ملک میں داخل ہوگا ۔لاہور ، گوجرانولہ ، گجرات، فیصل آباد ، سرگودھا ، حافظ آباد ، منڈی بہاوالدین ، جھنگ ، خوشاب ، میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،