اعظم خان سواتی کی ضمانت منسوخی، وفاق کی درخواست پر سماعت

Nov 03, 2022 | 12:11:PM
اعظم خان سواتی کی ضمانت منسوخی، وفاق کی درخواست پر سماعت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عدالت نے اسپیشل کورٹ کے دائرہ اختیار نہ ہونے کے سوال پر مزید معاونت کی ہدایت کردی۔

اس حوالے سے درخواست ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمٰن نے دائر کی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل کورٹ پیکا ایکٹ کے تحت درج دفعات کے کیسز کو ڈیل کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے کیس میں اسپیشل کورٹ نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔

اس کے جواب میں جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو دائرہ اختیار سے متعلق عدالت کی مزید معاونت کریں۔ اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی۔