اسلام آباد: پولیس کا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک چودھری مجید کے گھر چھاپہ

Nov 03, 2022 | 12:26:PM

(24 نیوز) مارگلہ پولیس نے اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ اتھارٹی کے مالک چوہدری مجید کے گھر پر اسلحے کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ چھاپہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں پولیس کے خلاف مبینہ طور پر استعمال کی نیت سے رکھے گئے اسلحے اور دیگر اشیاء کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ، انتظامیہ نے 39 شرائط رکھ دیں

ذرائع کے مطابق چوہدری مجید نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سے آنے والے قافلوں کے لیے اپنی سوسائٹی میں قیام و طعام کا انتظام کر رکھا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علی امین گنڈا پور نے اسلحہ چوہدری مجید کے گھر بھجوایا ہے اس لیے یہ کارروائی کرنا ناگزیر تھا۔

مزیدخبریں