تحریک انصاف کا لانگ مارچ،پولیس پرسختیاں بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کا لانگ مارچ،دھرنا ، اسلام آباد پولیس کے ماتحت افسروں اور اہلکاروں کیلئے مزیدسختیاں ،اہلکار پریشان ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بارہ بارہ گھنٹے ڈیوٹی ، چھٹیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی،بیماری کی صورت میں میڈیکل رپورٹ بھی قبول نہ کرنے کا انکشاف ،ایک اہلکار جاوید کو 12 گھنٹے ڈیوٹی کرنے کے بعد بچے کی پیدائش پر ہسپتال جانے پر برطرف کردیا گیا ،بچے کی پیدائش پر بیوی کے پاس ہسپتال جانے پر جاوید اہلکار کو ڈی آئی جی آپریشنز نے برطرف کیا ،ایک گھنٹہ بھی تاخیر سے پہنچنے پر پہلے شوکاز نوٹس اور پھر برطرفیوں کا سامنا ہے،ڈی آئی جی آپریشنز نے زبانی احکامات پر دو روز قبل ایک اے ایس آئی سمیت 10اہلکاروں کو برطرف کیا ،اسی روز شام کو پیش ہونے والے 6اہلکاروں کو بحال کردیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی 12 گھنٹے ڈیوٹی کروا کر ان کی قوت مدافت بڑھا رہے ہیں،اہلکاروں کو روزانہ مظاہرین سے نمٹنے کی مشقیں بھی کروا رہے ہیں ۔