لانگ مارچ کے خلاف راولپنڈی کی سول سوسائٹی میدان میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تحریک انصاف کے لانگ مارچ نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا،لانگ مارچ کے خلاف راولپنڈی کی سول سوسائٹی میدان میں آگئی۔
رات کو راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے ،بینرز سول سوسائٹی کی جانب سے لگائے گئے ،بینرز پرتحریر کیا گیا کہ ملک کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ،روزانہ کی بندش ،خدارا ملک کو چلنے دو ،میرا سکول کیوں بند کیا مجھے پڑھنا ہے ،کاروبار بند ہونا معیشت کا قتل ہے ،بینرز مری روڈ ،چاندنی چوک ،رحمان آباد اور اقبال پارک سے تعلق رکھنے والے نامعلوم افراد نے لگائے ۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے مختلف جگہوں سے بینرز ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔