اعظم سواتی سپریم کورٹ میں پیش، تحریری جواب اور دستاویزات جمع کروائیں

Nov 03, 2022 | 15:14:PM

(24 نیوز) پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر اعظم سواتی نے ڈی جی ایچ آر سپریم کورٹ سے ملاقات کی اور تحریری جواب، میڈیکل رپورٹس اور دیگر دستاویزات جمع کرائیں۔

اعظم سواتی نے ملاقات میں بنیادی حقوق پامال کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست کی۔ انہوں نے تحریری بیان میں بتایا کہ تین نقاب پوش افراد انہیں گھر سے نامعلوم مقام پر لے گئے، پورے راستے ان پر تشدد کیا گیا، برہنہ کرکے ویڈیوز بنائی گئیں جس دوران وہ بے ہوش بھی ہوگئے۔ جس کے بعد انہیں تھانہ سائبر کرائم منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کو جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ ایف آئی اے نے انہیں دوبارہ آئی ایس آئی کے حوالے کرنے سے انکار کیا تھا کیونکہ ایف آئی اے کا مؤقف تھا کہ سواتی دل کا مریض ہے، مزید تشدد برداشت نہیں کرسکتا۔ اعظم سواتی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے تین گھریلو ملازمین کو بھی تشدد کرکے خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی، ایف آئی اے اہلکاروں ان کے گھر کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ بھی ساتھ لے گئے۔ اعظم سواتی نے تحریری درخواست میں متعلقہ جج کو نازک اعضاء پر تشدد دکھانے کی پیشکش بھی کی۔

اعظم سواتی نے کہا کہ انہیں جس میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا اس نے گمراہ کن رپورٹ دی، گمراہ کن رپورٹ میں بھی جسمانی حالت کے حوالے سے خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

مزیدخبریں