غریب کی سواری جیب پر بھاری،موٹرسائیکل پھر مہنگی ہو گئی

Nov 03, 2022 | 15:14:PM
غریب کی سواری جیب پر بھاری،موٹرسائیکل پھر مہنگی ہو گئی
کیپشن: موٹرسائیکل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غریب کی سواری جیب پر بھاری،ہنڈا اور سوزوکی کے بعد اب یاماہا نےبھی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

یاماہا کمپنی کی جانب سے تمام بائیکس کی قیمتوں میں 8 ہزار روپے کا اضافہ کردیا  گیا،یاماہا کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کا سرکلر جاری کردیا، 8 ہزار اضافے سے یاماہا وائے بی 125 زی 2 لاکھ 93 ہزار 500 میں ملے گی اور یاماہا وائے بی 125 ذی ڈی ایکس 3 لاکھ 14 ہزار 500 میں دستیاب ہوگی ۔اسی طرح یاماہا وائے بی آر 125 سی سی 3 لاکھ 22 ہزار 500 میں ملے گی جبکہ یاماہا وائے بی آر جی 3 لاکھ 36 ہزار کی ہوگئی ہے ۔یاماہا کا وائے بی آر جی میٹ ڈارک گرے 3 لاکھ 39 ہزار کی ملے گا۔
اس سے قبل ہنڈا اور سوزوکی کمپنی بھی قیمتیں بڑھا چکی ہیں مگر متعلقہ ادارے صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔