(اشرف خان )ڈالر پر ڈار کی گرفت کمزور پڑ گئی ،روپیہ کمزور اور ڈالر مزید تگڑا،انٹربینک میں ڈالر 52 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 221.43 روپے سے بڑھ کر 221.95 روپے پر بند ہوا،ایک دن میں روپے کی قدرمیں 0.23 فیصد کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں : غریب کی سواری جیب پر بھاری،موٹرسائیکل پھر مہنگی ہو گئی
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دو روز میں انٹربینک میں ڈالر 1روپے 30 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،سیاسی غیر یقینی صورتحال پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ،ایل سی کی لمٹ ایک لاکھ ڈالر ہونے پر طلب دیکھی جارہی ہے۔
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے مہنگاہوکر 227.75 روپے کا ہوگیا جبکہاوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگاہوکر 235 روپے پر پہنچ گیا ۔ برطانوی پاونڈ 271 روپے پر برقرار ،امارتی درہم 30 پیسے اضافے سے 65.50 روپے کا ہوگیا اورسعودی ریال 30 پیسے مہنگا ہوکر 63.30 روپے کا ہوگیا۔