(24 نیوز)امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کا 95رکنی وفدلاہور شاہی قلعہ پہنچ گیا۔وفد نے ٹیمپل روڈ نولکھا بازار گردوارہ ڈیرہ صاحب گردوارہ کا دورہ کیا۔
سکھ یاتریوں نے مینار پاکستان شاہی قلعہ کا دورہ بھی کیا۔ وفد نے شاہی قلعہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے مغلیہ دور کے فن تعمیر کو سراہا۔ سکھ یاتریوں کا وفد شاہی قلعہ کے میوزیم میں گیا، جہاں وفد نے سکھوں کے تاریخی نوادرات کا جائزہ لیا۔وفد نے بتایا کہ شاہی قلعہ کی تاریخی عمارتیں قابل تعریف ہیں،ٹیمپل روڈ نولکھا بازار گردوارہ ڈیرہ صاحب بابا گرو نانک کی بہت یادیں گردوارے میں ہیں۔