موسمیاتی تبدیلی کو قابو کرنے کے لئے سائنسدانوں نے بڑا فیصلہ کر لیا

Nov 03, 2022 | 16:03:PM
موسمیاتی تبدیلی کو قابو کرنے کے لئے سائنسدانوں نے بڑا فیصلہ کر لیا
کیپشن: موسمیاتی تبدیلی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جرمنی میں سائنسدان بحیرہ بالٹک میں سمندری گھاس کے کھیتوں کو بحال کرنے کے طریقوں پر کام کر رہے ہیں،سمندری گھاس قدرتی لاکھوں ٹن کاربن ذخیرہ کرتی ہے۔

سمندری گھاس کے کھیت تیزی سے کم ہو رہے ہیں جس کے باعث گلوبل وارمنگ ہے۔ اس کمی سے پانی کی کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں اور کاربن پھیلتا ہے۔جیومر ہیلم ہولٹز سینٹر فار اوشین ریسرچ کے مطابق، بالٹک کا علاقہ تقریباً 300 مربع کلومیٹرسمندری گھاس پر مشتمل ہے، جس میں تقریباً 3سے 12 میگا ٹن کاربن ذخیرہ ہوتا ہے۔سمندری گھاس کے  کھیٹ گلوبل وارمنگ کہ وجہ سے تیزی سے ختم ہو رہے ہیں کیوں کہ سمندری گھاس  زیادہ  درجہ حرارت میں نہیں زندہ رہ سکتی۔

سائنسدان سمندری گھاس کی ایسی نسل تیار کر رہے ہیں جو  زیادہ  درجہ حرارت میں بھی زندہ رہ سکے۔ یاد رہے جرمنی نے 2030 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو 50 فیصد سے زیادہ کم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔