بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کی حفاظت کرنی چاہیے، عارف علوی

Nov 03, 2022 | 16:26:PM
بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کی حفاظت کرنی چاہیے، عارف علوی
کیپشن: عارف علوی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر عارف علوی نے نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

خطاب  میں صدر نے  قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کی حفاظت کرنی چاہیے۔ طلباء پر زور دیا کہ وہ  خود کو تازہ ترین پیش رفت سے باخبر رکھیں،  خاص طور پر آئی ٹی، اے آئی اور کمیونیکیشن کے شعبے پر نظر رکھی جائے۔

صدر  نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال معاشرے کی بہتری کے لیے ہے،پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے سخت محنت کریں۔صدر نے مستقبل کے چیلنجوں کے مطابق مستقبل کی قیادت کو معیاری تربیت فراہم کرنے پر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی(NDU) کی تعریف بھی کی۔