(24 نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کی شدید مذمت کی اور واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جانب سے بھی فائرنگ واقعے پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی اداروں سے بھی فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
اس کے علاوہ آئی جی پنجاب نے بھی آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے اور واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔