عمران خان پر فائرنگ کے بعدتحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں اور آج وہ ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
وزیر آباد مین تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فائرنگ کے بعد اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں اور آج وہ ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
عمران خان ہماری ریڈ لائین ہیں- آج وہ ریڈ لائین کراس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 3, 2022
آپ عمران خان کو ابھی جانتے نہیں۔ وہ آخری سانس تک لڑے گا۔ اور اس کی قوم بھی آخری سانس تک لڑے گی۔
یہ مارچ ہر صورت جاری رہے گا۔ حقیقی آذادی کی جنگ جاری رہے گی۔
آپ عمران خان کو ابھی جانتے نہیں، وہ آخری سانس تک لڑے گا۔ اور اس کی قوم بھی آخری سانس تک لڑے گی۔شہباز گل نے کہا کہ یہ مارچ ہر صورت جاری رہے گا۔ حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے فیصل جاوید کا ردعمل سامنے آگیا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے میں عمران خان سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ میں سینیٹر فیصل جاوید خان بھی زخمی ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نےنجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چہرے کے پاس سے گولی چھوتے ہوئے گزری،ساتھیوں کی فکر ہے ۔بعد ازاں اسپتال کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل جاوید خان نے کہا کہ عمران خان خیریت سے ہیں، ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ سابق گورنر چوہدری محمد سرور کا بھی سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کئ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں انتہا پسندی اور عدم برداشت کی روایت افسوس ناک ہے ،دعا ہی اللہ تعالی عمران خان سمیت تمام زخمیوں کو صحت کامل عطا کرے ۔چوہدری محمد سرور نے مزید کہا وفاقی اور صوبائی حکومت تمام ملزمان اور ذمہ دار کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔
تحریک انصاف مارچ میں مرکزی کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد شرکاء سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حملے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کے مقبول قیادت کو راسے سے ہٹایا جائے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کا خون بہا ہے، ہمارے لیڈر پر بندوقوں سے حملہ کیا گیا، ہم امن پسند پارٹی ہے مگر اس ظلم کا حساب لیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے کارکن وعدہ کرے کہ وہ اس ظلم کا حساب لیں گے۔شرکاء سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی اس میں ملوث ہے وہ کان کھول کر سن لیں اس کو حساب دینا پڑے گا۔