عمران خان کو زخمی حالت میں کہاں منتقل کیا جارہاہے؟

Nov 03, 2022 | 17:23:PM

(ویب ڈیسک )حقیقی آزادی مارچ کنٹینر پر فائرنگ سے زخمی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان کو پیر میں ایک گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔اسد عمر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو فوری طور پر لاہور شوکت خانم منتقل کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی سے خصوص گفتگو میں اسد عمر نے بتایا کہ فائرنگ سے ہمارے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سینیٹر فیصل جاوید، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل،احمد چٹھہ، منیجر راشد زخمی ہوئے۔زخمیوں میں احمد چٹھہ اور منیجر راشد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

مزیدخبریں