عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ ملک کے مختلف شہروں میں کارکنوں کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ ملک کے مختلف شہروں میں کارکنوں کا احتجاج جاری ہوگیا ہے فیصل آ باد میں نڑ والا روڈ جناح کالونی چوک میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہو گیا۔
کراچی میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان نےمختلف علاقوں میں عمران خان کے حق میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا، پاور ہاوس ،انصاف ہاوس سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے۔
راولپنڈی میں اقبال پارک عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے بعدراولپنڈی مری روڈ پر احتجاج جاری۔فیاض الحسن چوہان نے احتجاجی ریلی فیض آباد لے جانے کا اعلان کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے مری روڈ کو ایک جانب سے بلاک کر دیا ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ فیض آباد پہنچ کے فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے ،میانوالی میں بھی لانگ مارچ میں عمران خان کے زخمی ہونے پر پی ٹی آئی ورکرز مشتمل ہوگئے ۔ میانوالی ٹائر جلا کر وتہ خیل چوک کو چاروں طرف سے بند کر دیا ہے ۔ میانوالی چوک کے چاروں اطراف ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ میانوالی احتجاج میں ایم این اے امجد علی خان اور ضلعی جنرل سیکرٹری امیر خان موجود ہیں ۔ پی ٹی آئی کے ورکرز کی کثیر تعداد بھی احتجاج میں شریک ہے اورحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جاری ہے ۔
راولپنڈی عمران خان پر حملے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان فیض آباد پہنچ گئے اور مظاہرین حکومت مخالف نعرہ بازی کرتے رہے ۔ فیض آباد کے مقام پر بھی مظاہرین کا احتجاج، مری روڈ بلاک کر دی تاہم اسلام آباد پولیس اور ایف سی نے بھی پوزیشنز سنبھال لی ہیں ۔
ملتان میں بھی عمران خان کے جیالے چنگی نمبر 9 پر دھرنے کے لیے بیٹھ گئے اور کارکنان ہم لے کر رہے گے آزادی اور لاٹھی گولی کی سررکار نہیں چلے گی جیسے نعرے لگاتے رہے۔