عمران خان پر فائرنگ، وزیراعظم ہاﺅس میں اہم اجلاس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر آباد میں عمران خان پر فائرنگ کے واقعے پر پی ایم ہاﺅس میں امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ِوزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور اہم اداروں کے افسران نے شرکت کی، وزیراعظم کو فائرنگ واقعے پر تفصیلات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
وفاق نے پنجاب حکومت سے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا،وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے فائرنگ معاملے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
یاد رہے کہ لانگ مارچ کے ساتویں روز وزیر آباد میں کچہری چوک کے قریب عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ،جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں عمران خان،فیصل جاوید، احمد چٹھہ اور دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر فائرنگ کیوں کی؟ ملزم نے دوران تفتیش سب کچھ اگل دیا