عمران خان کو زخمی ہونے کےبعد شوکت خانم منتقل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے کے بعد عمران خان کو شوکت خانم پہچا دیا گیا ہے اور انھیں شوکت خانم کے پچھلے گیٹ سے اندر لے جایا گیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی حالت خطرے سے باہر ،ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ کی پنڈلی پر گولی کے ٹکڑے لگے ،عمران خان کا ایم آر آئی اور سی ٹی سکین ٹیسٹ کیا گیا ہے ۔
ضرور پڑھیں : سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ایک شخص جاں بحق، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت7 افراد زخمی
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،عمران خان،فیصل جاوید ،عمران اسماعیل سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ احمد چٹھہ کی حالت تشویشناک ہے۔وزیر آباد کے اللہ والا چوک میں گاڑی میں سوار افراد نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی ، زخمیوں میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹانگ پر فائر لگے ہیں، پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ، بھی زخمیوں میں شامل ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتا ر کرلیا گیا ۔