کچھ مخصوص چینل اس قاتلانہ حملے کو جو رنگ دینا چاہ رہے ہیں یہ نہیں ہو گا، فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے پر کہا ہے کہ کچھ مخصوص چینل اور صحافی اس کھلے قاتلانہ حملے کو جو رنگ دینا چاہ رہے ہیں یہ نہیں ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہاکہ ہمارے ہاتھ تمہاری گردن تک پہنچیں گے،منٹوں میں وٹس ایپ مخصوص صحافیوں کو پہنچانا اور پھر خبریں چلوانے سے مسئلہ حل نہیں ہونا اس کا بدلہ ہو گا۔
کچھ مخصوص چینل اور مخصوص صحافی اس کھلے قاتلانہ حملے کو جو رنگ دینا چاہ رہے ہیں یہ نہیں ہو گا، ہمارے ہاتھ تمباری گردن تک پہنچیں گے ، منٹوں میں WhatsApp مخصوص صحافیوں کو پہنچانا اور پھر خبریں بچلوانے سے ہمسئلہ حل نہی ہونا اس کا بدلہ ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 3, 2022
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر فائرنگ، وزیراعظم ہاﺅس میں اہم اجلاس جاری